Live Updates

این اے 122 دھاندلی، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی

منگل 25 نومبر 2014 17:40

این اے 122 دھاندلی، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) ریٹرننگ افسر نے این اے 122 میں جانچ پڑتال میں دیگر امیدواروں کو شامل نہ کرنے سے متعلق عمران خان کی درخواست خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جانچ پڑتال میں دیگر امیدواروں کو شامل نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :