سعودی عرب میں ڈیڑھ مہینے کے دوران 8 ویں پاکستانی کا سر قلم

منگل 25 نومبر 2014 19:15

سعودی عرب میں ڈیڑھ مہینے کے دوران 8 ویں پاکستانی کا سر قلم

ریاض(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) منشیات کی سمگلنگ کرنے پر سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا۔رواں سال اکتوبر کے وسط سے اب تک 8 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منگل کو دمام شہر میں سیف الرحمان کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔سیف کو اپنے جسم کے اندر بڑی مقدار میں منشیات چھپا کر سعودی عرب سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔حکومت کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ 'اس سے لوگوں اور معاشرہ کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ رواں سال اب تک 73 افراد کو مختلف جرائم میں سزائے موت دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :