یکم دسمبر سے پیٹرول مزید 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

منگل 25 نومبر 2014 19:39

یکم دسمبر سے پیٹرول مزید 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر۔2014ء) ماہ نومبر کے آ غاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 رپے فی لیٹر تک کی کمی کے بعد ایک بار حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں وزارت پٹرولیم کی طرف سے سمری کی تیاری آ خری مراحل میں ہے جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم نواز شریف دیں گے۔ اس سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ڈیزل کی قیمتوںمیں 6روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جو یکم دسمبر سے نافذ العمل ہو گا۔ واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کئے جانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :