جہانگیر ترین نے 24 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض معاف کرایا: محمد زبیر

منگل 25 نومبر 2014 20:56

جہانگیر ترین نے 24 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض معاف کرایا: محمد زبیر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر۔2014ء) حکومت نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی مالی حیثیت پر انگلی اٹھا دی ۔ وزیر نجکاری کا کہنا ہے کہ بینک میں ملازمت کرنے والا شخص اتنی جلدی ارب پتی کیسے بن گیا۔ کہتے ہیں جہانگیر ترین نے ماضی میں بینک قرضے معاف کرائے اب خیبرپختوانخواہ میں ٹھیکے حاصل کر رہے ہیں۔ چوہدری برادران بھی قرض معاف کرانے والوں میں شامل ہیں۔

وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جہانگیر ترین نے مشرف دور میں کروڑوں روپے کا قرضہ معاف کرایا اور دیگر مالی فوائد بھی حاصل کیئے جبکہ نوے کی دہائی میں ان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک بینک ملازم 10 سال میں ارب پتی کیسے بن گیا۔

(جاری ہے)

؟؟۔ وزیر اطلاعات نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جہانگیر ترین نے اپنے دور وزارت میں دیہی ترقی کے فنڈز ذاتی شوگر ملوں کیلئے استعمال کیئے ۔ پی ٹی آئی کے 82 فیصد ارکان ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور کاروبار کو الگ رکھنے کا بھاشن دینے والے عمران خان جہانگیر ترین کے مستقبل کا جواب دیں؟۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اعتراف کیا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں میں حکومتی جماعت کے لوگ بھی شامل ہیں تاہم زیادہ تر افراد کی آمدن زراعت سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :