”میں خاموش ہوں“ ملزمان کی گرفتاری ان کی ذمہ داری ہے، مولانا فضل الرحمن کا وزیر داخلہ بارے سوالوں کا جواب

منگل 25 نومبر 2014 21:45

”میں خاموش ہوں“ ملزمان کی گرفتاری ان کی ذمہ داری ہے، مولانا فضل الرحمن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنی پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف اکسانے کیلئے کئے گئے سوالات کے جواب گول کرگئے اور کہتے رہے کہ ”میں خاموش ہوں“ ملزمان کی گرفتاری ان کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

(جاری ہے)

ملزموں کی گرفتاریوں اور تحقیقات کے حوالے سے جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے وفاقی وزیر داخلہ کی برطرفی اور انہیں ہٹانے کیلئے ملک بھر میں مظاہرے اور جلسے کئے تھے۔ تحریک انصاف کے 30 نومبر کو ہونے والے دھرنے پر پوچھے گئے سوال پر کہ ابھی دھرنے کو کافی دن رہتے ہیں لیکن حکومت نے راستے بند کرنے اور کنٹینر لگانے شروع کردئیے ہیں‘ جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دھرنے والے لڑائی چاہتے ہیں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

متعلقہ عنوان :