میری زندگی پر فلم بنے توخواہش ہے کہ سلمان خان شعیب ملک بن جائیں، ثانیہ مرزا
منگل 25 نومبر 2014 22:00
ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر کبھی میری زندگی پر کوئی فلم بنائی جائے تو میری خواہش ہوگی کہ اس میں سلمان خان شعیب ملک کا کردار ادا کریں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا فلم پرڈیوسرز کی جانب سے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی پیشکش مسترد کرچکی ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ جب بھی کبھی ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو اس میں ان کے شوہر شعیب ملک کا کردار سلمان خان جب کہ وہ اپنے کردار میں دپیکا پڈوکون کو دیکھنا پسند کریں گی۔
اس سے قبل نیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ میری زندگی پر کوئی فلم بنے کیوں کہ میں اپنی نجی زندگی کو کسی دوسرے کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتی کہ وہ میرے اوپر فلم بنائیں تاہم مستقبل میں یہ فیصلہ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.