چشتیاں،ناراض بیوی کے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے پر ہم زلف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل 25 نومبر 2014 23:20

چشتیاں،ناراض بیوی کے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے پر ہم زلف کو فائرنگ ..

چشتیاں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) چشتیاں کے نواحی گاؤں 8فوڈواہ سیٹھاں والا میں ایک شخص نے اپنی ناراض بیوی کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے پر اپنے ہم زلف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

بیان کیا گیاہے کہ چک 8فورڈواہ سیٹھاں والا کی رہائشی دو بچوں کی ماں نذیراں بی بی نے آٹھ سال قبل تخت محل کے رہائشی شبیر سے پسند کی شادی کی تھی اور ان دنوں ناراض ہوکر اپنے بہنوئی کریم بخش کے ہاں رہائش پذیرتھی ۔

جس نے اپنے خاوند شبیر کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے ۔ اسی رنجش کی بناء پر ملزم شبیر نے فائرنگ کرکے اپنے ہم زلف کریم بخش کو قتل کردیا۔ تھانہ بخشن خاں پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں پہنچا کر کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :