چیئرمین بی آئی ایس پی انور بیگ پی آئی ڈی سی میں نئے سی ای او تعینات

منگل 25 نومبر 2014 23:41

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) بینظیر انکم سپور ٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے چیئرمین انور بیگ کو وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت ادارے پاکستان انڈسٹر یل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی آئی ڈی سی ) کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او ) تعینات کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم نے باقاعدہ منظوردیدی ہے ۔معتبر ذرائع نے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

25نومبر 2014ء کو خصوصی طور پربتایا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے منگل کو انور بیگ کو پی آئی ڈی سی میں عارضی بنیادو ں پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے جس کا ایک ،دو روز میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیگا۔ذرائع کے مطابق خالدچھڈا عدالت سے حکم امتناعی لیکر گزشتہ ڈیڑھ سال سے بطور سی ای او پی آئی ڈی سی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ذرائع کے مطابق چار روز قبل حکومت نے بینظیر انکم سپور ٹ پروگرام میں وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری شبیر احمد کو سیکریٹری تعینات کیاتھا جس پر انور بیگ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ پی آئی ڈی سی وزارت صنعت و پیداوار کا ماتحت ادارہ ہے جس کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہے ۔