سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے ضامن کے خلاف کارروائی کیلئے قومی احتساب بیورو کی اپیل 14 سال بعد منظور ،

لاہور ہائی کورٹ نے چودہ سال پہلے شریف خاندان کے قرض کے ضامن مختار احمد کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا

منگل 25 نومبر 2014 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے ضامن کے خلاف کارروائی کیلئے قومی احتساب بیورو کی اپیل 14 سال بعد منظور کر لی۔ لاہور ہائی کورٹ نے چودہ سال پہلے شریف خاندان کے قرض کے ضامن مختار احمد کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔نواز شریف نے بطور وزیراعظم1999میں نادہندگی کا الزام ختم کرنے کیلئے اپنے خاندان کے اثاثے بینکوں کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمیدالرحمان اورجسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روزفیصلہ جاری کیاہے اس سے قبل یہ دلائل سماعت کرنے کے بعدعدالت نے یہ فیصلہ محفوظ کرلیاتھانیشنل بینک نے شریف خاندان کے خلاف بہتر کروڑ روپے کے نادہندہ ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ یہ رقم بعد میں بڑھ کر ایک ارب چھ کروڑ روپے ہو گئی۔ اس کے ضامن مختار احمد کو 2000میں نیب نے گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے خلاف اس کی اہلیہ فہمیدہ بیگم نے حبس بے جا کی رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔ جس پر لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے کثرت رائے سے مختار احمد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی چودہ سال بعد اپیل منظور کر لی گئی

متعلقہ عنوان :