قرض کی واپسی کے تنازعہ پر حبس بے جا میں رکھی گئی 26 لڑکیاں بازیاب
بدھ 26 نومبر 2014 11:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قرض کی واپسی کے معاملے پر مدرسے کی 26 کمسن بچیوں کی کفالت زبردستی سونپ دی ، پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر بچیوں کو بازیاب کرا لیا ، متحدہ کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے الطاف حسین نے کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ لیاقت آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں مدرسے کی 26 بچیوں کو قرض کی رقم کی واپسی کے تنازعے پر رکھا گیا تھا ۔
گھر کے مالک کی اہلیہ کے مطابق محض 25 ہزار کی ادائیگی کرنا باقی تھی جس پر متعلقہ شخص نے بچیوں کی کفالت کی ذمہ داری اُن پر ڈال دی ۔ بچیوں کی عمریں آٹھ سے دس گیارہ سال کے درمیان ہیں جن کا تعلق باجوڑ سے بتایا جارہا ہے جس وقت چھاپہ مارا گیا ۔(جاری ہے)
بچیاں سو رہی تھیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لین دین کے معاملے پر یہ گھناؤنی حرکت کی ۔
میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد متحدہ کے رہنما رؤف صدیقی اور دیگر رہنما وہاں پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا اس معاملے کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ گورنر سندھ سے رابطہ کیا گیا ہے ، ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین نے بچیوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ رئوف صدیقی کا کہنا تھا میڈیا کی بروقت نشاندہی سے معاملہ منظرعام پر آگیا اوراب بچیوں کے والدین سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.