فلم کاسابلانکا کا پیانو 29 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگیا
بدھ 26 نومبر 2014 11:52
نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) فلم کاسابلانکا کا پیانو 29 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق 1940ء کی دہائی کی مشہور امریکی فلم ’کاسابلانکا‘ میں استعمال کیا جانے والا ایک پیانو نیویارک میں 29 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔ یہ پیانو اس فلم سے وابستہ ان 30 اشیاء میں شامل تھا جنھیں مین ہٹن میں نیلام گھر بانمز میں ہونے والی نیلامی میں فروخت کیا گیا۔
فلم میں پیانو نواز ڈولی ولسن نے یہ پیانو بجاتے ہوئے اداکار ہمفرے بوگارٹ اور انگرڈ برگمین کے لئے ’ایز ٹائم گوز بائی‘ نامی گیت گایا تھا۔ نیلام کیا جانے والا پیانو فلم میں استعمال کئے جانے والے دو پیانو میں سے ایک تھا اور اس کے مالک لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گیری میلان تھے۔(جاری ہے)
مراکش کے ساحلی شہر کاسابلانکا پر بنائی جانے والی اس فلم نے تین آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور فلم میں یہ پیانو کئی اہم مناظر کا حصہ رہا تھا۔
فلم کے ایک مشہور منظر میں ہمفرے بوگارٹ غیر قانونی دستاویزات چھپانے کے لئے بھی اسی پیانو کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ دستاویزات بھی اسی نیلامی میں ایک لاکھ ڈالرز سے زیادہ رقم میں نیلام ہوئی ہیں۔ امریکی فلم انسٹیٹیوٹ نے ’کاسابلانکا‘ کو تاریخ کی دوسری بہترین امریکی فلم قرار دیا ہے۔ اس فہرست میں پہلا مقام ’سٹیزن کین‘ کو حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.