آسٹریلوی بلے باز فل ہاجز کی حالت میں بہتری نہ آ سکی

بدھ 26 نومبر 2014 12:03

آسٹریلوی بلے باز فل ہاجز کی حالت میں بہتری نہ آ سکی

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء)آسٹریلوی بلے باز فل ہاجز کی حالت میں بہتری نہ آ سکی، مقامی ڈاکٹرز کے مطابق فل ہاجز کی سرجری کے بعد مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آسٹریلوی ٹیم کے بیٹسمین فل ہاجز کی سرجری کے بعد ڈاکٹر پیٹر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہاجز کی حالت اب بھی تشویشناک ہے ، سرجری کے بعد ان کے مختلف ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اوپنر بلے باز کی صحت میں پیش رفت کے حوالے سے مداحوں کو جلد آگاہ کریں گے ۔ آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوزا کے سر پر شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر لگا تھا جس سے وہ پچ پر گر پڑے تھے۔