مانچسٹر یونائیٹڈ کے بینچ پرریڈ وائن چھڑکنے پر آرسنل کا مداح گرفتار

بدھ 26 نومبر 2014 13:20

مانچسٹر یونائیٹڈ کے بینچ پرریڈ وائن چھڑکنے پر آرسنل کا مداح گرفتار

لندن( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء )برطانوی فٹ بال کلب آرسنل کے مداح کو مانچسٹر یونائیڈ کے بینچ پر شراب پھینکنے کے مبینہ الزام میں گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

آرسنل کے مداح نے اس وقت مبینہ طورپر مانچسٹر کے بنچ پر شراب پھینکی جب مانچسٹر یونائیٹڈ آرسنل کے خلاف 1-2کی فتح کا جشن منارہے تھے۔ مانچسٹریونائیٹڈ کے انتظامی اہلکارکی جانب سے شکایت پر آرسنل کے مداحوں کی تلاشی لی گئی اور ریڈ وائن کی برآمدگی پر متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا،مبینہ ملزم کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے کی بھی مددلی گئی۔