پروفیسر حفیظ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

بدھ 26 نومبر 2014 14:04

پروفیسر حفیظ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -25نومبر 2014ء ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز حفیظ نے کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچا کر اپنی نصف مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ نو سال بعد ایک ہی ٹیسٹ سیریز میں لگاتار تین نصف سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی اوپنر بن گئے ۔

(جاری ہے)

حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ مسلسل تین اننگز میں تین نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ ان سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان سلمان بٹ نے نومبر 2005ء میں انگلینڈ کے دورۂ پاکستان میں سر انجام دیا تھا ۔