پہلا ون ڈے ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 26 نومبر 2014 14:51

پہلا ون ڈے ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -25نومبر 2014ء ) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ مسلسل بار ش کے باعث پچ ڈھکی رہنے سے اس میں موجو د نمی باقی ہے جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ،سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھوز کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرنا چاہتے تھے ۔

انگلش ٹیم میں الیسٹر کک ، معین علی ، این بیل ، جو روٹ ، این مورگن ، جوز بٹلر(وکٹ کیپر) ، روی بوپارہ ، بین سٹوکس ، کرس ووکس ، جیمز ٹریڈول اور ہینری گرنی شامل ہیں ۔ سری لنکن ٹیم تلکارتنے دلشان ، کوشل پریرا ، کمار سنگاکارا (وکٹ کیپر )، مہیلا جے وردھنے ، اینجلو میتھیوز ،لاہیرو تھریمانے ، جیون مینڈس ،تھیساراپریرا ، دھمنیکا پرساد ، رنگنا ہیراتھ اور اجنتھا مینڈس پر مشتمل ہے ۔