بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بار بار خلاف ورزی

بدھ 26 نومبر 2014 15:48

بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بار بار خلاف ورزی

نکیال سیکٹر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی بار بار خلاف ورزی۔نکیال سیکٹر کے سرحدی گاوں دتوٹ پر انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نکیال سیکٹر کے سرحدی گاؤں دتوٹ پر انڈین آرمی کی بلا شتعال فائرنگ۔پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ۔

(جاری ہے)

تاہم بھارتی فائرنگ سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔

بھارت کئی روز سے نکیال سیکٹر کے سرحدی دیہات دتوٹ پر رات کے وقت بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے ۔جس سے سول آبادی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔سول آبادیکے روز مرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں جبکہ سول آبادی اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے عوامی حلقوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ بھارت کو کنٹرول پر بلا اشتعال سول آبادی پر فائرنگ سے باز رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :