تیس نومبر کو تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان
بدھ 26 نومبر 2014 16:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے ، عمران خان نے اپنی ہی پارٹی کے رہنماء اسد عمر کے بھائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد زبیر اچھے خاندان کا ہے لیکن اپنا ضمیر بیچ بیٹھا ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اور بانی رکن احسن رشید کی نماز جنازہ میں چیئرمین عمران خان ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور عزیز واقارب کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا محمد زبیر کو تحریک انصاف کے رہنماؤں پر الزام نہیں لگانے چاہئے تھے ، وہ نجکاری بورڈ کی چیئرمین شپ کے عوض اپنا ضمیر بیچ بیٹھے ہیں ۔
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا اب وہ حکمرانوں کے پول بھی کھولیں گے کہ کس طرح سرکاری وسائل بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ شریف خاندان سرکاری وسائل پر پہلے دھاندلی کرتے ہیں پھر انصاف نہیں دیتے اور اگر حقوق کے لیے آواز بلند کی جائے تو جیل بھیج دیتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا احسن رشید نے شوکت خانم ہسپتال کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.