کھپرو کے نواحی گاؤں علی بخش درس کا نوجوان گذشتہ 12روز سے لاپتہ

بدھ 26 نومبر 2014 16:47

کھپرو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) کھپرو کے نواحی گاؤں علی بخش درس کا نوجوان گذشتہ 12روز سے لاپتہ ورثا کی جانب سے اغوا کا شبہ۔ 25سالا نوجوان علی بخش درس کے ورثا غلام نبی درس پریس کلب میں پہنچ کر بتایا کہ نوجوان گذشتہ 12روز سے لاپتا ہے بہت تلاش کی ہے مگر اس کو کوئی پتا نہیں چلا ہے جبکہ پولیس بھی ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ورثا بہت پریشان ہیں، انہوں نے اغوا کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھپرو کے نوجوان اللہ بخش کو تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔

(جاری ہے)