Live Updates

اس بار مارنہیں کھائیں گے، جمعے کو دھاندلی کے ثبوت پیش کروں گا: عمران خان

بدھ 26 نومبر 2014 19:05

اس بار مارنہیں کھائیں گے، جمعے کو دھاندلی کے ثبوت پیش کروں گا: عمران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 30نومبر کو اسلام آباد میں ملک بھر سے لاکھوں افراد پہنچیں گے جن میں ہر قسم کے لوگ شامل ہوں گے تاہم اس بار ہمارے کارکن مار نہیں کھائیں گے اور پولیس کے تشدد کا مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعے کو پریس کانفرنس کر کے میڈیا کے سامنے دھاندلی کے ثبوت پیش کروں گا، ہماری تحریک جاری رہے گی اور دھرنے کا مقام کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے تاہم اگر دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو خاموش نہیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن دہشت گرد اس لئے ہیں کہ ان کے پاس ’گو نواز گو‘ کا ہتھیار ہے، حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ جاگ گیا ہے اور پرویز رشید جیسے درباری جن کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں اس حکومت کو بچا نہیں سکیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :