صوبائی حکومت نے پشاور میں داعش کے نعرے لکھنے والوں کی گرفتاری کی ہدایات جاری کردی

بدھ 26 نومبر 2014 20:24

صوبائی حکومت نے پشاور میں داعش کے نعرے لکھنے والوں کی گرفتاری کی ہدایات ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف مقامات پر داعش کے نعرے لکھنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر داعش نامی تنظیم کے وال چاکنگ کی گئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ جی ٹی روڈ پر لگے ہو ئے خفیہ کیمروں میں ان افراد کی نشاندہی ہو ئی ہے جنہوں نے جی ٹی روڈ پر داعش کے نعرے لکھے تھے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کلوز سرکٹ خفیہ کیمروں کی مدد سے لی جانے والی تصاویروں سے اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں کئی بھی داعش نامی تنظیم کے آثار موجود نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :