سعودی حکومت کا تارکین وطن کے فنگرپرنٹس رجسٹر ہونے تک اقامے جاری نہ کرنے کا اعلان،تمام لوگ 21جنوری تک حکم نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ورنہ تمام سروسز تک آن لائن رسائی ناممکن بنادی جائیگی،ترجمان پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ

بدھ 26 نومبر 2014 20:39

سعودی حکومت کا تارکین وطن کے فنگرپرنٹس رجسٹر ہونے تک اقامے جاری نہ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سعودی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں مقیم تمام تارکین وطن کے فنگرپرنٹس رجسٹرہونے تک نئے اقامے جاری نہیں کیئے جائیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ن ئے اقاموں یا ان کی تجدید کے لیے تارکین وطن کے علاوہ کفیلوں کے فنگر پرنٹس کو بھی لازمی قراردیا ہے ،پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میجر احمد فہدنے بتایاکہ تمام لوگ 21جنوری تک حکم نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اگرفیصلے پر عمل نہ کیاگیا تو پاسپورٹ کے اتھ ساتھ تمام سروسز تک آن لائن رسائی ناممکن بنادی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :