Live Updates

اسد عمر کے بھائی نے کمیشن کیلئے ضمیر بیچ دیا،عمران خان۔۔۔

لوگوں کوہراساں کرنانوازشریف کی جمہوریت ہے، گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 21:10

اسد عمر کے بھائی نے کمیشن کیلئے ضمیر بیچ دیا،عمران خان۔۔۔

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ا سد عمرکے بھائی نے کمیشن کیلئے ضمیر بیچ دیا،لوگوں کوہراساں کرنانوازشریف کی جمہوریت ہے،30نومبر کو جلسہ ہوکر رہے گا، لاہور میں پارٹی رہنما احسن رشید کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کیلئے احسن رشیدنے بہت مدد کی، احسن رشیدپی ٹی آئی کے بانی رہنما تھے، احسن رشید سعودی عرب سے نوکری چھوڑ کر آئے تھے۔

(جاری ہے)

انتخابات سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے بعد انصاف کیلئے دروازے بند کر دیتے ہیں لوگ حق کیلئیسڑکوں پر نکلیں تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کوہراساں کرنانوازشریف کی جمہوریت ہے، حکومت کوچیلنج کرتاہوں30نومبرکوجومرضی کرلیں، تیس نومبر کو جلسہ ہو کر رہے گا، ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے اسد عمر کے بھائی نے کمیشن کیلئے ضمیربیچ دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات