ننکانہ صاحب ،والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ جواں سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

بدھ 26 نومبر 2014 21:46

ننکانہ صاحب ،والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ جواں سالہ لڑکی نے زہریلی ..

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ جواں سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں پنڈی پیراں کے رہائشی غریب محنت کش محمد انور کی جواں سالہ بیٹی ) ط) بی بی کا اپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گھر میں پڑی زہریلی گولیاں کھا لی جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی اوقوعہ کے بارے مقامی پولیس مصروف تفشیش ہے ۔