پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی تین سابق وزرائے اعلیٰ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید
بدھ 26 نومبر 2014 22:17
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ایم این اے عمران ظفر لغاری اور ایم این اے سردار رفیق احمد جمالی نے سندھ کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی طرف سے متعدد بار مسترد کئے گئے لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو لیاقت جتوئی کی وزارت اعلیٰ کا دور اچھی طرح یاد ہے جب سندھ میں ڈاکوراج تھا اور اغوا برائے تاوان باقاعدہ صنعت بن گیا تھا، امن وامان کی صورتحال بدترین تھی اورلیاقت جتوئی ضلع دادو میں اپنے بھائیوں کے ساتھ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہے تھے جس کے خلاف سندھ حکومت کی کارروائیوں کے جواب میں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق سندھ کے عوام کی محرومیوں کا رونا روتے ہوئے مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں ، انہی خرابیوں کی وجہ سے بارہا کوششوں کے باوجود پی پی پی نے لیاقت جتوئی کی پارٹی میں شمولیت کی درخواست مسترد کر دی تھی جس پروہ تلما اٹھے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.