سوات میں پانچ سال بعد21ماہ کابچہ ابوطلحہ پولیووائرس کا شکار ہوگیا،مقامی ای پی آئی ٹیکنشن کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ،

والد کی جانب سے پولیو قطرے پلوانے سے انکار کرنے کی صورت میں بھی مقدمہ درج کرانے کی ہدایت

بدھ 26 نومبر 2014 22:20

سوات (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سوات میں پانچ سال بعد21ماہ کابچہ ابوطلحہ پولیووائرس کا شکار ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات نے مقامی ای پی آئی ٹیکنشن کو غفلت برتنے پر معطل کردیا ،والد کی جانب سے پولیو قطرے پلوانے سے انکار کرنے کی صورت میں بھی مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کردی،متاثرہ بچے کا چچا ذاد 15ماہ کابچہ ریحان بھی پولیووائرس کا شکار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے گئے ،علاقہ تاروگے میں مسلسل تین خصوصی مہم چلانے کی بھی ہدایت کردی گئی ، تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے تاروگے کے رہائشی نورمحمد کے اکیس ماہ کے بیٹے ابوطلحہ میں پولیووائرس کی تصدیق ہونے کے بعداسی گھر کے ایک اور بچے پندرہ ماہ کے ریحان ولد دیدن گل میں پولیووائرس کی علامات پائے جانے اور ایک پاؤں متاثرہونے کے شواہد ملنے پر ان کے نمونے بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوادئے گئے ،سوات میں پانچ سال کے طویل عرصے بعد پولیوکیس سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر سوات محموداسلم وزیر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے محکمہ صحت کی غفلت قراردیدیا ہے اور متعلقہ ای پی آئی ٹیکنشن عبدالکبیر کوفوری طور پرمعطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ علاقہ تاروگے میں فوری طور پر مسلسل تین خصوصی مہم چلا کر پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :