Live Updates

شیخ رشید بورڈ کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر کئی برسوں سے قابض ہیں‘ چیئرمین وقف املاک بورڈ،

کرائے کی مد میں ادائیگی کا نوٹس جاری ،ادائیگی تک عمران خان کنٹینر پر نہ آنے دیں ‘ صدیق الفاروق

بدھ 26 نومبر 2014 22:27

شیخ رشید بورڈ کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر کئی برسوں سے قابض ہیں‘ چیئرمین ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد لال حویلی سے ملحقہ بورڈ کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر کئی برسوں سے قابض ہیں ، کرائے کی مد میں ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے انکشاف کیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سے ملحقہ بورڈ کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر کئی برسوں سے قبضہ کر رکھا ہے۔

اس پراپرٹی میں ایک ہال اور چھ کمرے ہیں۔ اس حوالے سے انہیں نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔ صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عدل و انصاف کی بات کرتے ہیں ،شیخ رشید جب تک لاکھوں روپے کا کرایہ ادا نہیں کرتے اور املاک نہیں چھوڑتے انہیں جلسوں میں کنٹینر پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شیخ رشید کے ساتھ نہ آئیں تو یہ مسئلہ جلد حل کرا لیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :