ایف آئی اے نے ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقہ سے آنے والی فیملی کو ایبولا وائرس کی تصدیق کیلئے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا

بدھ 26 نومبر 2014 23:32

ایف آئی اے نے ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقہ سے آنے والی فیملی کو ایبولا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب کے امیگریشن کے عملہ نے ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقہ سے آنے والی فیملی کو ایبولا وائرس کی تصدیق کے لئے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لندن سے پاکستان پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے جب کلیرنس کیلئے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں آئی تو امیگریشن کے عملہ کو دوران انٹرویو معلوم ہوا کہ لندن سے آنے والی فیملی جس میں نعیم طاہر، بشریٰ طاہر، نعیمہ فہمیدہ اور ملیحہ 4 مسافر شامل ہیں یہ افراد 2004 ء سے 27 جولائی 2008ء تک سیریالون میں رہائش پذیر رہتے ہیں جو کہ ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقہ ہے۔

وہ متاثرہ علاقہ چھوڑ کر تین ماہ قبل وزٹ ویزا پر لندن ٹھہرے ہیں اور گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں۔ امیگریشن کے عملہ نے حفظ ما تقدم کے تحت انہیں بیرون ملک سے کسی بھی قسم کے وائرس کو چیک کرنے والے میڈیکل سیل کے حوالے کر دیا۔ امیگریشن کے ذمہ دار آفیسر نےآن لائن کو بتایا کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس پر وائرس کی چیکنگ کے انتظامات کئے گئے تا کہ بیرون ملک سے آنے والے اپنے ساتھ کسی قسم کے خطرناک وائرس لے کر پاکستان میں منتقل نہ کر سکیں۔