بھارتی فورسز کی چاروا سیکٹر پر فائرنگ، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی

جمعرات 27 نومبر 2014 10:59

بھارتی فورسز کی چاروا سیکٹر پر فائرنگ، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر 2014ء) بھارتی فورسز کی چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، بھاری مشین گنوں اور مارٹر گولوں کا استعمال ، چناب رینجرز نے بھر پور جوابی کارروائی کر کے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے۔ بھارتی جارحیت کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، آج صبح بھی بھارتی فورسز نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزی کی ۔

بھارتی فورسز نے آج چاروا سیکٹر کے گاﺅں تلسی پور، دھمالہ کو اپنا نشانہ بنایا اور شہری آبادی پر بھاری مشین گنوں اور مارٹر گولوں کا استعمال کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی ۔ بھارتی فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے اور بھارت کو فائرنگ بند کرنے پر مجبور کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی جارحیت کے اس سلسلہ کے بعد سرحدی گاﺅں میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ سے ماہ اکتوبر میں صرف 11 شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 3رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں ۔ ڈی جی رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے 33بار سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باﺅنڈری پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جانی نقصان کے علاوہ مالی نقصان بھی ہوا جس میں لوگوں کے گھر تباہ ہونے کے ساتھ سینکڑوں مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :