دوسرا جلد بہتر ہوجائیگا، ایکشن درست نہ ہوا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا ‘ سعیداجمل

جمعرات 27 نومبر 2014 11:35

دوسرا جلد بہتر ہوجائیگا، ایکشن درست نہ ہوا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا ‘ سعیداجمل

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مایہ ناز پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ 15ڈگری قانون کافی سخت ہے ‘ ایکشن مکمل ٹھیک نہ ہوسکا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا تاہم یقین ہے ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کروں گا۔ ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہاکہ روی چندرن ایشون یا دیگر اسپنرز ہی نہیں فاسٹ بولرز کا بھی بایو میکینک ٹیسٹ لیا جائے تو 15ڈگری میں آنا مشکل ہے۔

ثقلین مشتاق کے علاوہ دیگر سپورٹنگ اسٹاف بھی میرے ساتھ بہت محنت کررہے ہیں۔ سعید اجمل نے کہا کہ یاسر شاہ یقیناباصلاحیت اسپنر ہے، دعا ہے وہ پاکستان کیلئے طویل عرصے تک کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین اور خصوصا ًمیری ماں میری کامیابی اور کرکٹ میں واپسی کیلئے دعائیں کرتی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ آئندہ ہفتے سعید اجمل کا مزید ایک ٹیسٹ ہونا ہے، جس میں بڑی امید ہے وہ کلیئر ہوجائے گا اور ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کو آئی سی سی سے سعید اجمل کا ٹیسٹ 8دسمبر تک لینے کی درخواست کرنی چاہیے۔ قوم اس کیلئے دعا کرے۔ آئی سی سی کو چاہئے کہ 15ڈگری کے قانون میں مناسب تبدیلی کرے۔ 99فیصد بولرز کا ٹیسٹ کیا جائے تو شاید وہ بھی 15ڈگری کے اندر نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :