فلم”جراسک ورلڈ“ کا پہلا ٹریلرتہلکہ مچانے آگیا

جمعرات 27 نومبر 2014 11:52

فلم”جراسک ورلڈ“ کا پہلا ٹریلرتہلکہ مچانے آگیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)ہالی ووڈ فلم جراسک ورلڈ کا پہلا مکمل ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا،فلم میں خوف اور دہشت سے بھرپور ڈائنا سارز تباہی مچائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائناسارز کا خوف اور دہشت ایک بار پھر تہلکہ مچانے آرہی ہے، ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ کا پہلا مکمل ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ‘ایکشن سے بھرپورفلم جراسک ورلڈ، فلم جراسک پارک سیریز کا چوتھا پارٹ ہے،فلم میں اس بار بھی ڈائناسارز تھیم پارک کی کہانی شامل ہوگی جہاں خطرناک ڈائنا سارزتباہی پھیلائیں گے،فلم میں اس بار بالی ووڈ ادا کارعرفان خان بھی جلوہ گر ہونگے جو جراسک ورلڈ کے مالک بنیں گے ۔

ایڈونچر اور خوف سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کیلے پیش کی جائے گی۔