امریکی لیجنڈ گلوکارہ ٹینا ٹرنر75 برس کی ہوگئیں

جمعرات 27 نومبر 2014 11:56

امریکی لیجنڈ گلوکارہ ٹینا ٹرنر75 برس کی ہوگئیں

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)امریکی لیجنڈ گلوکارہ ٹینا ٹرنر75 برس کی ہوگئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق انکا شاندارکیرئیر پانچ عشروں پر پھیلا ہوا ہے۔ٹینا ٹرنر کا گیت آ فول ان لو اگست 1960 میں میوزک چارٹ پر27ویں نمبر پر آیا۔

(جاری ہے)

اور یہیں سے گلوکارہ کا وہ کیرئیر شروع ہوا جو پانچ عشروں پر پھیلا ہوا ہے 1939 میں امریکی ریاست ٹینیسی میں پیدا ہونے والی ٹینا ٹرنر کے گیتوں کے اب تک بیس کروڑ البم فروخت ہوچکے ہیں اور وہ آٹھ مرتبہ گریمی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔

ٹینا کے کنسرٹس بھی سپرہٹ ہوتے تھے تاریخ میں کسی اور گلوکارہ کے کنسرٹس کے ٹکٹ اتنی زیادہ تعداد میں فروخت نہیں ہوئے ، مشہور بینڈ رولنگ اسٹونز نے انہیں ہر دور کے عظیم فنکاروں میں سے ایک قرار دیا ۔