Live Updates

موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر بن جائیں اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرائیں ‘خورشید شاہ

جمعرات 27 نومبر 2014 12:59

موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر بن جائیں اور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر بن جائیں اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرائیں ‘ آئین میں ترمیم کرکے عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تجویز دی کہ عمران خان کو آئین میں ترمیم کرکے نیا چیف الیکشن کمشنر بنانے کو تیار ہیں، عمران چیف الیکشن کمشنر بن کر آزادانہ و منصفانہ الیکشن کرائیں، موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ عمران چیف الیکشن کمشنر بن جائیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بار بار تاریخی دینے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی کی مشاورت کے باوجود مجوزہ امیدواروں تصدق حسین جیلانی اور رانا بھگوان داس نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات