میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ملک میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس پلیئر اقوام متحدہ کی ایمبیسڈر برائے خواتین بنتے ہی نئے تنازع میں الجھ گئیں

جمعرات 27 نومبر 2014 13:05

میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ملک میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، بھارتی ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزااقوام متحدہ کی ایمبیسڈر برائے خواتین بنتے ہی نئے تنازع میں الجھ گئیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے تقریب کے دوران کہا تھا کہ بھارت میں خواتین کی حالت جانوروں سے بھی بدتر ہے تاہم اگلے روز ٹویٹر پر واضح کیا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ملک میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، میں اب اس خطے میں خواتین کی سفیر ہوں اور یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اگر مجھے اپنا ملک اتنی محبت نہ دیتا تو یہاں تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ میں بہت ہی خوش قسمت ہوں لیکن لاکھوں بھارتی خواتین کے ساتھ ایسا نہیں ہے، انھیں جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور اپنے خواب پورے کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

متعلقہ عنوان :