مائیکل وان نے بورڑ کو فٹ بال ایسوسی ایشن کپ کی طرز میں ٹی20 ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تجاویز فراہم کرنے کی پیش کش کردی

جمعرات 27 نومبر 2014 13:05

مائیکل وان نے بورڑ کو فٹ بال ایسوسی ایشن کپ کی طرز میں ٹی20 ٹورنامنٹ ..

لندن( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بورڑ کو فٹ بال ایسوسی ایشن کپ کی طرز میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تجاویز فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ مائیکل وان نے انگلینڈ میں کرکٹ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے اس طرز کے ٹورنامنٹ کی تجویز دی ہے۔ مائیکل وان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے منتطمین کو چاہیے کہ وہ کھیل کی دلچسپی میں کمی کی وجوہات معلوم کر نے اور ساکھ کی بحالی کے لیے سرگرم ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل میں تمام چھوٹے بڑے کلبوں کو شامل کیا جائے گا جہاں سے وہ ایف اے کپ کے طرز پر مرکزی مرحلے میں داخل ہوجائیں گے۔ مائیکل وان کا یہ بیان انگلش بورڑکے برطانیہ میں کرکٹ کی دلچسپی کے حوالے سے حا ل ہی میں کئے گئے سروے کے بعد آیاہے جس میں برطانیہ میں پچھلے کی نسبت رواں سال کرکٹ میں دلچسپی میں 7فی صد کمی آئی ہے۔ مائیکل وان نے کہا کہ کرکٹ میں دلچسپی کو بڑھانے کے لیے ڈومیسٹک میں زیادہ کھیل کے بجائے چار میچوں کے بعد فائنل مرحلہ شروع کرادیاجائے۔