مستقبل کے لئے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ‘ شان

جمعرات 27 نومبر 2014 14:07

مستقبل کے لئے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ‘ شان

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ، اب وقت آ گیا ہے کہ فارمولہ فلموں سے پیچھا چھڑا یا جائے اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں پیش کی جائیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں فلم سٹارشان نے کہا کہ ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی کیونکہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پزیرائی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب دور یکسر بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگئی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈائریکٹرز کو اب جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرنا چاہیے اور میرے خیال میں اسکے لئے بیرون ممالک سے کورسز بھی کرنے چاہئیں۔