بہت جلد اپنے پرستاروں کیلئے نئی میوزک البم مکمل کر کے ریلیز کر دوں گی‘ فریحہ پرویز

جمعرات 27 نومبر 2014 14:07

بہت جلد اپنے پرستاروں کیلئے نئی میوزک البم مکمل کر کے ریلیز کر دوں گی‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنے پرستاروں کے لئے نئی میوزک البم مکمل کر کے ریلیز کر دوں گی ، خدا کا شکر ہے کہ میری جتنی بھی البمز ریلیز ہوئیں ان میں ہر ایک نے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں میرا امریکہ کا دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ، امریکہ کی جس ریاست میں پرفارم کیا وہاں توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ۔ فریحہ پرویز نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ملک میں امن و امان قائم ہو اور دوبارہ بڑے لائیو کنسرٹ کا سلسلہ شروع ہو سکے تاکہ لوگوں کو اچھی تفریح کے مواقع ملک سکیں ۔