کراچی ‘ فیشن پاکستان کا میلہ دوسرے روز بھی جاری

جمعرات 27 نومبر 2014 14:11

کراچی ‘ فیشن پاکستان کا میلہ دوسرے روز بھی جاری

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) فیشن پاکستان کا میلہ تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دوسرے دن بھی جاری رہا۔ فیشن شو کے دوسرے روز مردوں کے ملبوسات فیشن لورز کی توجہ کا مرکز رہے۔فیشن پاکستان ویک کا دوسرا روز جس میں سات ڈیزائنرز کے ملبوسات کو شوکیس کیا گیا۔ فیشن کے اس رنگا رنگ میلے میں فوجی طرز کے ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

(جاری ہے)

ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ ان ملبوسات کے ڈیزائن کا مقصد پاکستان کے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے منعقدہ فیشن ویک میں موسم سرما اور خزاں کے کلیکشن میں خواتین کے مشرق اور مغرب اور ان کے فیوڑن پر مبنی پیراہن کو زیب تن کیے، نازک حسیناوٴں کی اداوٴں کا جادو بھی سر چڑھ کر بولا۔ فیشن لورز کہتے ہیں کہ ایسے فیشن ویکز کی بدولت دنیا بھر میں نہ صرف پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوتا ہے بلکہ فیشن انڈسٹری بھی ترقی کا سفر طے کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :