فلمی صنعت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھوں گی‘ زیبا بختیار

جمعرات 27 نومبر 2014 14:28

فلمی صنعت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھوں گی‘ زیبا بختیار

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) معروف اداکارہ و ہدایت کارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں ڈسٹری بیوٹرز کا تماشا اب زیادہ دن تک چلنے والا نہیں‘ دوغلی پالیسی کو تبدیل کرنا اور پاکستانی فلمی صنعت کے دشمنوں کو بے نقاب کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں اس وقت بہت معیاری کام ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

معیاری فلمیں تخلیق ہورہی ہیں لیکن ملک میں فلم انڈسٹری کیساتھ اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ جب سے بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان میں شروع ہوئی ہے تب سے یہی صورتحال دیکھنے میں آتی رہی ہے۔ ایک طرف عید پر پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹر لے لیتا ہے اور دوسری طرف بھارت سے بھی فلم لے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے ایک نئی سوچ اور تبدیلی کی خواہشمند ہوں۔ میری فلم ”آپریشن 021“ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی جو ہر لحاظ سے ایک بین الاقوامی معیار کی فلم ہے لیکن کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ اس ملک میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں۔