مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں،نوافرادشہید،جھڑپیں مقبوضہ جموں کے علاقے ارنیا میں ہوئیں ،حریت پسند نے خالی بنکرمیں مورچہ زن ہوکرفائرنگ کی،بھارتی حکام کا االزام

جمعرات 27 نومبر 2014 20:11

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں،نوافرادشہید،جھڑپیں ..

مقبوضہ جموں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 9 افرادشہید ہوگئے،شہید ہونیو الوں میں تین عام شہری بھی شامل ہیں جبکہ دوبھارتی فوجی زخمی ہوگئے،جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج نے پورے علاقے کو خالی کرواکر محاصرہ کرلیااور اضافی دستے بھی طلب کرلئے گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایاکہ مقبوضہ جموں کے علاقے ارنیا سیکٹر میں حریت پسندوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ چھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، بھارتی حکام نے الزام عائد کیاکہ بعض حریت پسندوں نے ایک خالی بنکر میں مورچہ بندی کی اور وہ بھاری اسلحے سے لیس تھے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہریوں سمیت 9 افرادشہدجبکہ دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کوئی فوجی ہلاک ہوا ہے یا نہیں ، بھارتی فوج نے پورے علاقے کو خالی کرواکر محاصرہ کیا ہوا ہے اور اضافی دستے بھی طلب کرلئے ، حریت پسندوں اوربھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب جب پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کی ایک دو روزہ سربراہی کانفرنس میں شریک ہیں، ایک سینئر بھارتی فوجی افسر نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایاکہ بھارتی فوجیوں اورحریت پسندوں کے مابین آئے روز جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، اس فوجی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جمعرات کے روز ہونے والا تازہ جھڑپیں آرنیا نامی قصبے میں ہوئیں، سری نگر میں پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل شکیل بیگ نے بھارتی خبر ایجنسی سے بات چیت میں الزام عائد کیاکہ مجاہدین مبینہ طور پر پاکستانی علاقے سے سرحد پار کر کے وہاں آئے اور ایک ایسے بنکر میں پناہ گزین ہو گئے، جو اب بھارتی دستوں کے استعمال میں نہیں تھا،شکیل بیگ نے کہاکہ آخری اطلاعات تک حریت پسند ابھی اس بنکر کے اندر تھے اور اس بنکر کو بھارتی دستے اپنے گھیرے میں لے چکے تھے۔

(جاری ہے)

اطراف کی ایک دوسرے پر فائرنگ جاری ہے، ارنیا سیکٹر وہی علاقہ ہے جہاں دو ماہ پہلے بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ اور گولا باری کا تبادلہ ہوا تھا جس میں فریقین کے 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :