ایف آئی اے پنجاب نے معروف کمپنیوں کے نام پر جعلی ادویات کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ادویات قبضہ میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے

جمعرات 27 نومبر 2014 23:09

ایف آئی اے پنجاب نے معروف کمپنیوں کے نام پر جعلی ادویات کرکے فروخت کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب نے معروف کمپنیوں کے نام پر جعلی ادویات کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ادویات قبضہ میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف علی میاں نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں قائم جعلی ادویات کی فیکٹریوں میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان سید اعوان علی اور محمد رمضان کو گرفتار کرکے سینکڑوں سے بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد کیں۔

ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معروف ادویہ ساز کمپنیوں نے شکایت کی کہ شہر میں ان کی کمپنیوں کے نام سے جعلی ادویات تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کی ہدایت پر ان کی سربراہی میں ایک ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ساندہ کے کاروباری علاقے میں چھاپہ مارا تو فیکٹری میں جعلی آیوڈیکس اور این فرنچ کریم تیار کی جا رہی تھی۔

فیکٹری سے جعلی آیوڈیکس اور این فرنچ کریم کی بھاری مقدار قبضہ میں لے کر محمد رمضان نامی ملزمان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی کے علاوہ ڈرک ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دوسرا چھاپہ بادامی باغ کے علاقہ داتا نگر میں مارا جہاں پر قائم فیکٹری میں جعلی وکس ویپورب تیار کی جا رہی تھی۔

چھاپہ مار ٹیم نے جعلی وکس ویپورب کی بھاری مقدار کو قبضہ میں لے کر جعلی ادویات تیار کرنے میں ملوث ملزم سید اعوان علی کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ اور ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انکشافات متوقع ہیں انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات تیار کرنے والے تمام گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہے۔

متعلقہ عنوان :