امیر جماعت اسلامی فاٹا کاکراچی میں بچیوں کی بازیابی پر انتظامیہ سے رابطہ ،
کراچی میں پیش آنے والے واقعے کو ایم کیو ایم صرف دینی مدارس کے خلاف اپنے مذموم عزائم کے تحت پروپیگنڈہ مہم کے طور پر استعما ل کیا ہے،ہارون رشید
جمعرات 27 نومبر 2014 23:28
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) باجوڑ کی معصوم بچیوں کی کراچی میں بازیابی کے واقعے پر امیر جماعت اسلامی فاٹا صاحبزادہ ہارون الرشید کا حافظ نعیم الرحمان اور اعلیٰ سرکاری حکام سے رابطہ،واقعے کی وسیع تر تحقیقات کرانے کا مطالبہ،امیر جماعت اسلامی فاٹا صاحب زادہ ہارون الرشید نے کراچی میں باجوڑ کی 33 بچیوں کی بازیابی کے واقعے پرامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اورپولتیکل انتظامیہ سمیت اعلیٰ سرکاری حکام سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور اس واقعہ کو جوازبناکر تحقیقات سے قبل دینی مدارس کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر پیش کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
المرکزالاسلامی پشاور قبائل سیکرٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں صاحب زادہ ہارون الرشید نے کہا کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کو ایم کیو ایم صرف دینی مدارس کے خلاف اپنے مذموم عزائم کے تحت پروپیگنڈہ مہم کے طور پر استعما ل کیا ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں بھرپور تحقیقات کے بعد ہی اپنی رائے دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ بچیوں کی بازیابی کے واقعے کی ابتدائی حقائق تو سامنے آگئے ہیں تاہم اس حوالے ابھی مزید تحقیقات ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کو تحقیقات سے قبل ایسے واقعات اچھالنا زیب نہیں دیتا اور بھرپور تحقیقات کا انتظار کرنا چاہئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.