Live Updates

عمران خان کے دھرنے میں56لوگ بیٹھے ہیں،وفاقی وزیر دفاع،

14اگست کی طرع30نومبر بھی گزر جائے گا،تحریک انصاف والے استعفوں کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں آجائیں،صنعتی شعبے کو بجلی فراہم کر رہے ہیں،صنعی شعبے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی،حکومت بجلی چوری روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں، خواجہ آصف

جمعرات 27 نومبر 2014 23:32

عمران خان کے دھرنے میں56لوگ بیٹھے ہیں،وفاقی وزیر دفاع،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی اور دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے میں56لوگ بیٹھے ہیں،14اگست جس طرح گزرگیا30نومبر بھی گزر جائے گا،تحریک انصاف والے استعفوں کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں آجائیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کا نظام بہتر کیا ہے،صنعتی شعبے کو بجلی فراہم کر رہے ہیں،صنعی شعبے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی چوری روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں استعفیٰ کی پیشکش کی تھی،میری پارٹی اور عوام مجھ سے مطمئن نہیں ہیں تو مجھے وزارت سے چمٹا رہنا نہیں چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کیلئے مختلف ممالک میں اپنی مرضی کے حکمران مسلط کرتا ہے اب بھی جن ممالک میں ان کی مرضی کے حکمران نہیں ان کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے تبدیل کرا دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں اور مزید بہتری کی طرف جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں،تمام ممالک کے ساتھ توازن کی پالیسی اپنانا ہوگی،افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے،پاکستان کی امن کی کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرون اور اندرونی خطرات ہیں،اندرونی خطرات بھی بڑھ گئے ہیں،پاکستان کی معیشت مضبوط کرنا ہوگی،اپنے گھر کو درست کریں گے تو بیرونی خطرات نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے اپنے استعفے منظور کرانا چاہتے ہیں تو قانونی راستہ اختیار کریں،پارلیمنٹ میں آکر سپیکر کے سامنے کہیں کہ استعفیٰ دے دیا ہے،جس طرح جاویدہاشمی نے استعفیٰ دیا،تحریک انصاف والے وہی راستہ اختیار کریں ۔۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات