بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب

جمعہ 28 نومبر 2014 10:56

بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) جنگی خبط میں مبتلا بھارتی فورسز نے ایک بار پھر چار واہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ، بھارتی فورسز نے گاؤں دھمالہ اور تلسی کو نشانہ بنایا ، چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے آگ اگلنے والے ہتھیاروں کو خاموش کرا دیا۔ وسعت پسندانہ عزائم اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت ایک طرف امن کی آشا کا راگ الاپتا ہے تو دوسری جانب اس نے سرحدوں کی خلاف ورزی بلااشتعال فائرنگ پر کمر باندھ رکھی ہے۔

(جاری ہے)

آج ایک بار پھر بھارتی فورسز نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی اور گاؤں دھمالہ اور تلسی کو بھاری مشین گنوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ۔ فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی فورسز کے آگ اگلنے والے ہتھیاروں کو خاموش کرا دیا ۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر ماہ اکتوبر میں بھارتی فائرنگ سے11 شہریوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے جن میں 3رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :