انڈسٹری کو کسی صورت بند نہیں ہونے دینگے، آئندہ برس ایل این جی ملک آ جائیگی، شہباز شریف

جمعہ 28 نومبر 2014 11:02

انڈسٹری کو کسی صورت بند نہیں ہونے دینگے، آئندہ برس ایل این جی ملک آ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے برس کے آغاز میں ایل این جی ملک میں آ جائے گی ۔ انڈسٹری کو کسی صورت بند نہیں ہونے دیا جائے گا۔ لاہور میں پاکستان ٹیکسٹائل سمٹ کے مندوبین سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

موسم سرما میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی کم ازکم ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے شارٹ ، میڈیم اور لا نگ ٹرم اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے ایل این جی کی پنجاب میں ترسیل کے لئے پائپ لائن بچھانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والوں کے باعث معیشت کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے، بجلی کے منصوبوں میں تاخیر ہوئی ہے ۔ کوئی دشمن بھی ایسا کام نہیں کرتا جو دھرنے والوں نے کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :