میرشکیل الرحمان کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 28 نومبر 2014 11:02

میرشکیل الرحمان کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) جنگ میڈیا گروپ کے مالک میرشکیل الرحمان کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ میرشکیل الرحمان گلگت بلتستان کی خصوصی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ میں محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے میرشکیل الرحمان سمیت تمام ملزمان کو 26،26 سال قید اور13 لاکھ فی کس جرمانے کی سزا سنائی تاہم میرشکیل الرحمان کو گزشتہ روز بیرون ملک فرار کرا دیا گیا ۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میرشکیل الرحمان اور دیگر بیرون ملک مجرموں کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لایا جائے ۔ درخواست گزار نے عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے بعد میر شکیل الرحمان کے اخبار اور ٹی وی چینل کے لائسنس منسوخ کرنے کی بھی استدعا کی ہے ، درخواست میں وفاق ، سیکرٹری اطلاعات ، وزیر اعظم ، میر شکیل الرحمان ، شائستہ واحدی ، وینا ملک و دیگر کو فریق بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :