Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

جمعہ 28 نومبر 2014 17:50

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران 55 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے جانے سے متعلق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الزمات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے صرف 8 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں 8کروڑ61لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز تھے اور ان کیلئے 17کروڑ 30لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے جبکہ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی وجوہات میں سے ایک وجہ ہر کاپی میں 100 بیلٹ پیپرز کا ہونا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات