Live Updates

عمران خان کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں کسی کو ٹیکس ادائیگی پر ا عتراض ہے تو عدالت سے رجوع کرے ،ڈاکٹر شیریں مزاری،

کسی کے گھر کی تصاویر لینا بیہودہ حرکت ہے، وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس ہوائی فائرنگ ہے ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات کاپرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل

جمعہ 28 نومبر 2014 19:06

عمران خان کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں کسی کو ٹیکس ادائیگی پر ا عتراض ہے ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں کسی کو ٹیکس ادائیگی پر ا عتراض ہے تو عدالت سے رجوع کرے کسی کے گھر کی تصاویر لینا بہودہ حرکت ہے ، وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس ہوائی فائرنگ ہے ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کے تمام اثاثے ان کے نام پر ہیں انہوں نے اپنے اثاثوں کو کہیں نہیں چھپایا انہوں نے تمام جائیداد کے ٹیکس ادا کئے ہیں اگر ان کے اثاثوں سے متعلق کسی کو اعتراض ہے یا انہوں نے چوری کی ہے تو عدالت سے رجوع کرے یا ایف بی آر نوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے پرویز رشید خدا کیلئے سچ بولنے کی عادت ڈالیں ان کی پریس کانفرنس ہوائی فائرنگ ہے قوم جانتی ہے کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کی عادت نہیں ہے ۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر گھوم کر گھروں کی تصاویر لیتے ہیں جو کہ بے ہودہ حرکت ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات