وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ،30نومبر کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق بات چیت،وزیراعظم نے 30نومبر کے جلسے کی سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی

جمعہ 28 نومبر 2014 19:06

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ،30نومبر کی سکیورٹی صورتحال ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ،30نومبر کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق بات چیت ، وزیراعظم نے 30نومبر کے جلسے کی سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں وزیر داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے تیس نومبر کو ہونے والے جلسے سے متعلق بریفنگ دی وزیراعظم نے جلسے سے متعلق سکیورٹی پلان پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے دی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو تحریک انصاف سے ہونے والی بات چیت سے متعلق بھی آگاہ کیا

متعلقہ عنوان :