Live Updates

عمران خان کے اعدادوشمار کو رد کرتے ہیں: خواجہ سعد رفیق

جمعہ 28 نومبر 2014 20:43

عمران خان کے اعدادوشمار کو رد کرتے ہیں: خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جن چار حلقوں کی بات کرتے ہیں وہ ٹربیونل میں کُھلے ہیں۔ عمران خان کے پاس دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ان کے اعدادوشمار کو مسترد کرتے ہیں۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے بڑوں نے پاکستان بنایا، عمران خان ہمیں چور کہتے ہیں، انھیں شرم نہیں آتی؟۔

ہمارے لاکھوں ووٹرز مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کے الزامات کے جواب میں ہم بولتے کیوں نہیں ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس '' کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا'' کے مترادف ہے۔ وہ ہمیشہ بے پر کی ہی اڑاتے ہیں۔ عمران خان کے پاس دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ان کے اعدادوشمار کو مسترد کرتے ہیں۔ عمران خان جن چار حلقوں کی بات کرتے ہیں وہ ٹربیونل میں کُھلے ہیں۔

مسئلہ چار حلقوں کا نہیں بلکہ عمران خان کے بچپن کے خواب کا ہے کہ وہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ لگتا ہے کہ عمران خان کے پیچھے کوئی بیرونی قوت ہے جو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل سب نے الیکشن کمشن پر اعتماد کا اظہار کیا تھا جبکہ بلیٹ پیپرز غیر سرکاری پرنٹنگ پریس سے نہیں چھپے تھے۔ عمران خان کو سٹیبلشمنٹ نے ''بچہ جمورا'' کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پاس انتخابی مہم کیلئے بہت وقت تھا۔ مسلم لیگ وہی جماعت ہے جو پہلے بھی دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں رہ چکی ہے۔ جس وقت نواز شریف نے تقریر کی اس وقت تک 117 حلقوں کے نتائج آ چکے تھے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو 2 کروڑ سے زائد ووٹ کیسے مل گئے؟ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ عمران خان کی ایک سے 34 سیٹیں کیسے ہوگئیں، کیا وہ مدر ٹریسا یا عبدالستار ایدھی ہیں؟۔

عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال میں جو جاتا ہے وہ چیخیں مارتا ہوا واپس آتا ہے۔ غریب کو تو شوکت خانم ہسپتال میں گھنسے تک نہیں دیا جاتا۔ ایسے آدمی کی پوزیشن کیا ہے جو بجلی تو استعمال کرتا ہے لیکن اس کیلئے پیسے نہیں دیتا۔ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کو ووٹ مانگنے والوں کو عوام جوتوں کے ہار دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات