بھکر کے حلقہ پی پی 48 دریا خان میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:02

بھکر کے حلقہ پی پی 48 دریا خان میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) بھکر کے حلقہ پی پی 48 دریا خان میں ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں ، انتخابات میں عوامی تحریک کے امیدوار نذر عباس اور آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی امید ہے ، دونوں امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کے حوالے سے دعوے کئے ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنے مخالف امیدواروں کو عبرتناک شکست دیں گے ، انتخابات کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات کر دی گئی ہے ،